ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق بھارتی سینیٹر شانتہ چیتری نے مودی حکومت کو عالمی تنہائی اور خارجہ ناکامیوں کا ذمہ دار قرار دے دیا

بھارت کے سابق سیاستدان اور سینیٹر شانتہ چیتری نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو اندرونی خلفشار اور ناکام خارجہ پالیسی کے باعث عالمی سطح پر تنہائی کا شکار قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے بلند و بانگ دعوؤں کے برعکس بھارت اس وقت شدید سیاسی، معاشی اور سفارتی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے۔

شانتہ چیتری کے مطابق مودی حکومت کی سفارت کاری زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی اور زیادہ تر جھوٹے دعوؤں پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی معیشت، خارجہ پالیسی اور اسٹریٹجک حیثیت پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں، جبکہ بڑھتے ٹیکس، بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے بھارت پر تجارتی ٹیرف عائد ہونا اور چاہ بہار بندرگاہ جیسے اہم منصوبے سے پیچھے ہٹنا بھارتی خارجہ پالیسی کی واضح ناکامی ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدامات بھارت کی عالمی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، کیونکہ پاکستان نے امریکا، سعودی عرب، ترکیہ اور چین کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے درمیان ابھرتا ہوا اتحاد بھارت کے لیے ایک نیا اسٹریٹجک چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

شانتہ چیتری کے مطابق بھارت اس وقت نہ صرف معاشی بلکہ فوجی سطح پر بھی دباؤ کا شکار ہے، جبکہ اندرونی طور پر بے روزگاری، مہنگائی، عدم مساوات اور ماحولیاتی مسائل سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے مذہبی اور ثقافتی تنازعات کو ہوا دے رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں