English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت،نماز پڑھانے پر مسلمان پرنسپل معطل

القمر

متھرا:بھارت میں اسکول کے مسلمان پرنسپل کو نمازپڑھانے پر معطل کردیا گیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے متھرا ضلع کے نوہجھیل بلاک علاقے میں ایک سرکاری پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

 ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر نے پرنسپل کو معطل کرتے ہوئے پورے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی کے بلاک منڈل صدر نے تعلیمی افسر (ایجوکیسن آفیسر) سے اسکول میں نماز پڑھانے کی شکایت کی تھی۔

 پرائمری اسکول کے پرنسپل جان محمد اسکول کے احاطے میں اسکول کے بچوں کو نماز پڑھاتے ہوئے پائے گئے۔ طلبہ کی نماز پڑھانے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔

بی جے پی منڈل کے صدر درگیش پردھان نے 30 جنوری کو ایجوکیشن آفیسر کو ایک تحریری درخواست پیش کی۔

 شکایت کے بعد، ایجوکیشن آفیسر نے پرنسپل جان محمد کو پہلی نظر میں قصوروار پایا اور انہیں 31 جنوری کو معطل کر دیا۔

چھتہ ایجوکیشن بلاک اور مانت ایجوکیشن بلاک کی نمائندگی کرنے والے ٹیچر بلاک کے دو افسران کو پورے معاملے کی تحقیقات کا کام سونپا گیا ہے،یہ تحقیقاتی کمیٹی پورے واقعے کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

 سرکاری اسکول میں نماز پڑھانے کا معاملہ ضلع بھر میں موضوع بحث بن گیا ہے۔ فی الحال ضلع مجسٹریٹ نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر رتن کیرتی نے بتایا کہ 30 جنوری کو ایک شکایت درج کی گئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ نوجھیل پرائمری اسکول میں بچوں کو نماز پڑھنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔

 یہ شکایت بی جے پی منڈل کے صدر درگیش پردھان نے درج کرائی تھی، صورتحال کو دیکھتے ہوئے پرنسپل جان محمد کو معطل کر دیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے