English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی:پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچے کی گردن کٹ گئی

القمر

راولپنڈی : صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 5 سالہ بچے کی گردن کٹ گئی۔

 اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسکیم نمبر 3 راولپنڈی میں پیش آیا جہاں ایک 5 سالہ بچہ ابوبکر گردن میں پتنگ کی ڈور کٹنے سے موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

 بچہ اپنے ماموں، والدہ اور دو بھائیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ پل سے گزرتے ہوئے اچانک قاتل ڈور موٹر سائیکل پر آگے بیٹھے بچے کی گردن سے لپٹ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ بچے کو بچانے کی کوشش میں والدہ اور بڑے بھائی کے ہاتھ بھی زخمی ہوگئے، شدید زخمی ہونے پر ابو بکر کو فوری طور پر ہائیکورٹ روڈ کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد پولیس کیس کی وجہ سے بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔

 ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کی گردن پر گہرا زخم آیا تاہم خوش قسمتی سے شہ رگ بال بال بچ گئی، طبی امداد کے بعد بچے کو گھر بھیج دیا گیا جہاں اس کی نگہداشت جاری ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمشنر اور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی۔

 آر پی او و سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب سمیت پولیس حکام موقع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 ڈی ایس پی سول لائن سہیل ظفر نے بچے کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔

 ترجمان پولیس نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، قاتل ڈور کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے