بلوچستان کے 19 اضلاع میں آج ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور زیارت کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں بھی آج سے منگل تک بارش جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
بارش اور برفباری کے باعث بالائی علاقوں ناران، کاغان، کالام اور چترال میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
مغربی ہواؤں کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی موسم ابرآلود رہنے اور چند علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
