ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گزشتہ سال سعودی عرب نے سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا، رپورٹ

اسلام آباد: گزشتہ برس خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کی واپسی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہیں، جس کے مطابق ایک سال کے دوران ساڑھے 38 ہزار پاکستانی مختلف خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ ہوئے۔

نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب سے واپس آئے، تعداد 27 ہزار 692 رہی، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 6 ہزار 794، عمان سے 2 ہزار 537 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ اسی طرح بحرین سے 786، قطر سے 644 اور کویت سے 163 پاکستانی واپس آئے۔

وزارتِ سمندر پار پاکستانی کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں مختلف وجوہات شامل ہیں، جن میں مقدمات میں مفرور 6 ہزار 939، غیر قانونی داخلے یا زائد قیام کے لیے 4 ہزار 872، جیل میں قید 2 ہزار 500، بلیک لسٹ ہونے والے 1 ہزار 639، منشیات کے الزامات پر 1 ہزار 125، ویزا خلاف ورزی 936، چوری 190 اور بھیک مانگنے پر 780 پاکستانی شامل ہیں۔

مزید 332 افراد امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی اور 15 افراد انٹرول پول کے ذریعے واپس بھیجے گئے۔ مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد پاکستانی دیگر وجوہات کی بناء پر خلیجی ممالک سے واپس آئے۔

رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی ورک فورس کی نگرانی اور قوانین پر عمل درآمد سخت ہے اور غیر قانونی طور پر قیام یا دیگر خلاف ورزیوں کی صورت میں ڈی پورٹیشن کا عمل فوری اور جامع طور پر لاگو کیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں