ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہِ رمضان کی آمد پر اپنے پیغام میں مسلمانوں کے لیے خیرسگالی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ صدارتی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے رمضان کو روحانی پاکیزگی اور باطنی اصلاح کا مہینہ قرار دیا۔

اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ خاندانوں اور معاشروں کو قریب لانے کا ذریعہ بنتا ہے اور سخاوت، ہمدردی، رحم دلی اور انکساری جیسی اقدار کو اجاگر کرتا ہے۔ ان کے مطابق رمضان بہت سے امریکی شہریوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے اور یہ باہمی احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔

امریکی صدر نے اس موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے امن، خوشحالی اور اتحاد کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ سب کے گھروں میں برکت اور سکون کا باعث بنے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں