نئی دہلی :بھارت میں فوجی اہلکارسمیت متعددافراد منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتارکرلیے گئے۔
عالمی میدیا کے مطابق بھارتی پولیس نے فریدکوٹ میں منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک میں فوجی، پولیس اہلکار اور خواتین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔مقامی میدیا کے مطابق گرفتار حاضر سروس بھارتی فوجی کی شناخت جرنیل سنگھ اور برطرف پولیس اہلکار کی شناخت امر دیپ سنگھ سے ہوئی۔
گرفتار شدہ ملزمان سے 4.8 کلوگرام ہیروئن، اسلحہ، 2گاڑیاں اور ایکس یو وی برآمد کی گئیں۔ ملزمان ناکوں اور ٹول پلازوں سے با آسانی گزرنے کے لیے سرکاری شناختی کارڈز کا غلط استعمال کرتے تھے۔ بھارتی ڈائریکٹر جنرل پولیس گورو یادیو کے مطابق ملزمان متعدد منشیات اسمگلنگ مقدمات میں ملوث تھے۔عالمی ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی نااہلی اور بھارتی فوج کی منشیات مافیا میں موجودگی نے بھارت کو جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ گڑھ بنا دیا۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ بھارتی فوج میں کڑا احتساب نہ ہونے کے باعث باوردی افراد منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے سرغنہ بن چکے ہیں۔
