English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آپریشن کرنے پر دہشت گرد ردعمل دیتے ہیں، سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ رہیں، طلال چوہدری

القمر

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے تو دہشت گرد ردعمل دیتے ہیں، سکیورٹی فورسز ہر ممکن حملے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے بتایا کہ حالیہ دہشت گردی سے پاکستان کے مؤقف کو تقویت ملی ہے کہ دہشت گردوں کے روابط افغانستان میں ہیں، گزشتہ چند ہفتوں میں سکیورٹی فورسز نے متعدد حملے ناکام بنائے اور افغان باشندوں سمیت کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ سکیورٹی اداروں نے سرچ اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور درجنوں دہشت گردوں، سہولت کاروں اور معاونین کو حراست میں لیا گیا ہے، فورسز ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت الرٹ ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک دشمن عناصر فتنے فساد پھیلانے کے لیے آئے روز کوئی نہ کوئی نیا مسئلہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حکومت کے بروقت اقدامات کے باعث کامیاب نہیں ہوپاتے، دشمنوں کی آرمی چیف کے ہوتے ہوئے ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے