English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران معالمے میں ٹرمپ کی پہلی ترجیح سفارتکاری ہے: ترجمان وہائٹ ہاؤس

القمر

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے معاملے پر پہلا آپشن سفارتکاری ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ترجیح ہمیشہ سفارت کاری ہوتی ہے، تاہم اگر ضرورت پڑی تو وہ مہلک طاقت کے استعمال کے لیے بھی مکمل تیار ہیں۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو آج ہی کے دن کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں کو ایران سے متعلق ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے اشارہ دیا ہے کہ مارکو روبیو کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں کانگریس کے ان اعلیٰ رہنماؤں کو، جنہیں “‘گینگ آف ایٹ”‘ کہا جاتا ہے بریفنگ دینے کا وقت آج منگل کو مقرر کیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے