بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں ایک سال کے دوران 118 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قومی برقی توانائی نگران ادارے کی مالی سال 2024۔25 کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ 24 شہری ہلاک ہوئے۔
اسلام آباد برقی تقسیم کار کمپنی کے علاقوں میں 22 افراد جان سے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ برقی تقسیم کار کمپنی کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے کم، یعنی 2 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔
