English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی میں ہزاروں اختلافات کے باوجود ایک معاملے پر سب متفق ہیں کہ خان اندر رہے: خواجہ آصف

القمر

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) کی موجودہ سیاسی کیفیت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے لیے صرف اس کے بانی کی موجودگی اہمیت رکھتی ہے اور باقی سب معاملات بے معنی اور بے اثر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے رہائی فورس بنائے گی، تاہم  پی ٹی آئی کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جائے گا اور شہداء کے جنازوں میں شرکت سے بھی گریز کیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پارٹی کے اندر مختلف گروہوں اور دھڑوں کے درمیان ہزاروں اختلافات موجود ہیں، اندر بیٹھے ایک دوسرے کو گالی دے رہے ہیں، تاہم ایک نکتہ ایسا ہے جس پر تمام گروپ متفق ہیں کہ پارٹی کے بانی عمران خان ہمیشہ اندر رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ پولیس اہلکاروں کی شہادتیں ہو رہی ہیں، شہری زندہ جلائے جا رہے ہیں، لیکن پارٹی کا فوکس صرف اور صرف بانی پر مرکوز ہے۔

وزیرِ دفاع نے تنقیدی انداز میں کہا کہ بعض افراد کی توجہ صرف وزارت اعلیٰ کے حصول تک محدود ہے، جبکہ صوبے کے مسائل اور ملکی سلامتی کی اہمیت ان کے لیے بالکل معنی نہیں رکھتے، اس سیاسی جماعت کے ٹکڑوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ کسی کو اندازہ بھی نہیں کہ پارٹی کی اصل طاقت کہاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے