ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فائرعیسیٰ کیخلاف فتوی،کالعدم ٹی ایل پی رہنماﺅں کو بڑی سزا

لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف فتوی جاری کرنے کے 2 مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 ملزمان کو 32 اور 36 سال قید کے ساتھ جرمانوں کی سزا سنا دی ہے۔

پیر کے روز لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف فتوی جاری کرنے سے متعلق2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔

 عدالت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے رہنما مولانا طاہر سیفی کو 32 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

 انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج شاہد سکندر نے دونوں مقدمات کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا جب کہ دوسرے مقدمے میں ملزم ریاض کو 36 سال قید اور ساڑھے 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مولانا طاہر سیفی نے سابق چیف جسٹس کے خلاف فتوی جاری کیا تھا، جس پر ملزم کے خلاف تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

 ملزم ریاض کے خلاف تھانہ چھانگا مانگا قصور میں مقدمہ درج تھا، پراسکیوشن نے دونوں مقدمات کے الگ الگ چالان عدالت میں جمع کرا رکھے تھے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں