English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مدینہ منورہ‘ مساجد میں خواتین کیلیے سہولیات میں اضافہ

القمر

مدینہ منورہ : سعودی حکام کی جانب سے زائرین کے پیش نظر ماہ رمضان المبارک میں مدینہ منورہ کی تمام مساجد میں خواتین کے لیے سہولیات میں مزید اضافہ کردیا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق اعلیٰ حکام نے مدینہ منورہ کی تمام بڑی مساجد میں باالخصوص الخندق، سید الشہدا اور قبلیتین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں مرکزی ایریا اور مسجد نبوی میں خواتین کی خدمات کے لیے تربیت یافتہ خواتین کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے جو مذہبی رہنمائی، تعاون اور عبادت کے لیے محفوظ ماحول فراہم کر رہاہے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ اقدام کا مقصد بڑی تعداد میں آنے والے زائرین کی فوری رہنمائی اور اسلامی تعلیمات فراہم کرنا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ خواتین زائرین پرسکون اور پرامن ماحول میں اپنی عبادات کر سکیں۔

  • محمد ایوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے