English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف نے حکومتی اجلاس میں شرکت عمران خان سے ملاقات سے مشروط کردی

القمر

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سے مشروط کر دیا ہے۔ سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جب تک عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، حکومتی دعوت قبول نہیں کی جائے گی۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور بانی چیئرمین کے آئینی حقوق فراہم کیے جائیں۔ پارٹی نے زور دیا کہ خاندان اور وکلاء سے فوری ملاقات کرائی جائے اور انہیں علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ مزید کہا گیا کہ ان کا علاج ذاتی معالجین اور اہل خانہ کی موجودگی میں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب شہباز شریف نے موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اپوزیشن اور دیگر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ دونوں ایوانوں کے قائدینِ حزب اختلاف اور پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ مشرق وسطیٰ کی تازہ کشیدگی اور ایران پر حملوں کے تناظر میں پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے