نیویارک: پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بورڈ آف پیس سے علیحدگی اختیار کر لے۔
امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر رہنے والی ملیحہ لودھی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میںکہا کہ پاکستان کو ابتدا میں ہی اس میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ بورڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم کیا تھا اور وہی اس کی سربراہی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ایسے وقت میں اس بورڈ کی قیادت کر رہے ہیں جب ان کی حکومت مختلف ممالک کے خلاف فوجی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے، امریکی انتظامیہ اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کی حمایت کر رہی ہے، جس پر دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔
