English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان: اسرائیل کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 123 تک جا پہنچی

القمر

ادھر اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے زیرِ استعمال ایک اہم راکٹ لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے، یہ کارروائی مبینہ طور پر اسرائیل پر راکٹ حملوں کو روکنے کے لیے کی گئی۔

دوسری جانب حزب اللہ نے بھی اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں اپنی جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اسرائیلی علاقوں کی سمت راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے فائر کیے گئے تقریباً 20 راکٹوں کو فضائی دفاعی نظام نے فضا ہی میں تباہ کر دیا اور کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اسی دوران اسرائیل کی جانب سے دارالحکومت بیروت کے حوالے سے بھی ایک نئی اور سنگین دھمکی سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ حزب اللہ کے زیرِ اثر علاقوں کو ممکنہ بڑے حملے کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس کے باعث ان علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دھمکیوں اور جاری فضائی حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں، تقریباً تین لاکھ افراد متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کر چکے ہیں، جب کہ ساٹھ ہزار کے قریب افراد سرحد عبور کر کے ہمسایہ ملک شام میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

دریں اثنا حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اپنے تازہ بیان میں واضح کیا ہے کہ تنظیم کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے تحت ہتھیار نہیں ڈالے گی، حزب اللہ اپنی استطاعت اور ایمان کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گی اور لبنانی سرزمین کے دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے