English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کا حملے میں علی خامنہ ای کے قریبی ساتھی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

القمر

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قریبی ساتھی اصغر حجازی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای حالیہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اصغر حجازی خامنہ ای کے دفتر کے چیف آف اسٹاف سمجھے جاتے تھے اور ایران کی طاقتور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔

اصغر حجازی کو سپریم لیڈر کے نہایت قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا اور انہیں ایران کے حساس سیکیورٹی اور انٹیلی جنس امور میں بھی بااثر شخصیت سمجھا جاتا تھا۔

دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے اب تک اس بات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی کہ اصغر حجازی اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئے ہیں یا جاں بحق ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تہران میں کیے گئے اس حملے کے نتائج اور نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے میں ایک اہم سیکیورٹی اجلاس کے دوران ایران کے روحانی پیشوا علی خامنہ ای، ان کے اہل خانہ، وزیر دفاع، آرمی چیف، مشیر قومی سلامتی اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی اہم شخصیات جاں بحق ہوگئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے