English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ میں یہودی مقامات کی جاسوسی کے شبہے میں ایرانیوں سمیت 10 افراد گرفتار

القمر

لندن: برطانیہ میں پولیس نے یہودی کمیونٹی سے متعلق مقامات کی مبینہ جاسوسی کے شبہے میں 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں برطانوی دارالحکومت لندن میں عمل میں آئیں۔

برطانوی پولیس کے مطابق تمام افراد کو قومی سلامتی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جب کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایک ایرانی شہری اور 3 ایرانی نژاد برطانوی شہری شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان 4 افراد کی مبینہ مدد کے الزام میں مزید 6 افراد کو ہیرو کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے تمام افراد اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق تحقیقات اور گرفتاریوں کا تعلق یہودی کمیونٹی کے افراد اور ان کے مذہبی و سماجی مقامات کی نگرانی سے متعلق سرگرمیوں سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وٹفورڈ، بارنٹ اور ویمبلے کے مختلف پتوں پر تلاشی کا عمل بھی جاری ہے جب کہ مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے