English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چمن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج کی کارروائی میں ایک خارجی دہشت گرد ہلاک

القمر

چمن: پاک افغان سرحد کے چمن سیکٹر میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی باڑ کی حفاظت اور غیر قانونی دراندازی روکنے کے لیے پاک فوج کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، پاک افغان بارڈر کے چمن سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں تین سے چار خوارج پر مشتمل ایک گروہ نے سرحدی باڑ کاٹ کر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جا سکے۔کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے قبضے سے چار سے پانچ تیار شدہ آئی ای ڈیز اور سرحدی باڑ کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی منظم اور بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے ہیں، سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی دراندازی کو روکا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے