English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوسلو میں امریکی سفارتخانے کے باہر دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں

القمر

اوسلو: ناروے کی پولیس نے اتوار کی صبح اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارتخانے کے باہر دھماکا ہوا، جس سے معمولی نقصان پہنچا مگر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کے مطابق دھماکہ ہسیبے علاقے میں امریکی سفارتخانے کے قونصلی داخلی دروازے کے قریب ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو موقع پر تعینات کیا گیا اور سفارتخانے کے حکام سے رابطہ کیا گیا۔

پولیس انسپکٹر مائیکل ڈیلیمائر نے نارویجن براڈکاسٹر NRK کو بتایا کہ دھماکہ کی اطلاع تقریباً صبح ایک بجے موصول ہوئی اور فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر دھماکہ کی تصدیق کی گئی، دھماکہ سے معمولی نقصان ہوا ہے اور تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں، اس لیے نقصان کی نوعیت یا دھماکہ کس چیز سے ہوا، اس پر مزید معلومات نہیں دی جا سکتیں۔

پولیس کے مطابق تفتیش کار موقع پر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور گواہوں کے بیانات لے رہے ہیں جبکہ ایک یا زائد مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ علاوہ ازیں، سفارتخانے کے آس پاس مزید کسی دھماکہ خیز مواد کے آثار نہیں ملے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفارتخانے اور آس پاس کے علاقے میں محتاط رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے