English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوئٹزرلینڈ نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیے

القمر

سوئٹزرلینڈ کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سوئس وفاقی کونسل کے مطابق ایران پر حملہ عالمی قوانین کے منافی ہے اور یہ طاقت کے استعمال پر عائد پابندی کی بھی خلاف ورزی ہے۔

سوئس وزیر دفاع نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر لڑائی بند کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے ہیں جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔

واضح رہے کہ جرمنی اور اسپین بھی ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مخالفت کر چکے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے