English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبر پختونخوا حکومت کے پٹرول بچت کے لیے اہم اقدامات

القمر

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی بچت کےلیے کفایت شعاری پالیسی اپنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

معاون خصوصی اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شفیع جان کے مطابق اجلاس میں صوبائی کابینہ نے فیول کنزرویشن اور رسپانسبل گورننس انیشی ایٹو کی منظوری دی۔

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر2 ماہ کے لیے فیول بچت اقدامات نافذ ہوں گے، بچت اقدامات میں توسیع صورتحال کے تجزیے کے بعد ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری محکموں میں میٹنگز کو 100 فیصد ورچوئل یعنی آن لائن کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

 سرکاری گاڑیوں کے فیول الائونس میں 25 فیصد کمی کی منظوری دے دی گئی، اس کٹوتی سے مجموعی کٹوتی 50 فیصد ہوگئی ہے کیوں کہ 25 فیصد کٹوتی کووڈ اقدامات کے وقت سے نافذ العمل ہے۔

 پولیس، ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فیول کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ وی آئی پی پروٹوکول گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر کے غیر ضروری استعمال میں بھی بڑی کمی کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

 کابینہ اجلاس میں سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ ہوا، سرکاری اخراجات میں کفایت شعاری، غیر ضروری تقریبات اور سرکاری ڈنرز پر پابندی عائد کردی گئی۔

شفیع جان نے کہا کہ جمعہ کے دن تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز ہے تاکہ فیول استعمال میں کمی لائی جا سکے، اس کے ساتھ ورچوئل کلاسز کو ترجیح دی جائے گی۔

 پیٹرول پمپس کی روزانہ مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، کسانوں اور گندم کٹائی کے لیے ڈیزل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، صوبائی حکومت عوام پر بوجھ ڈالے بغیر فیول بچت اور معیشت کے تحفظ کی پالیسی پر عملدرآمد کرے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے