English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں19مارچ کوشوال کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے: سپارکو

القمر

کراچی: سپارکو نے ماہ شوال کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہے۔

سپارکو کے مطابق پاکستان میں شوال 1447ہجری کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6:23 بجے پیدا ہوگا اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔

پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے۔

سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی شام شوال المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے پیش نظر ہفتہ 21 مارچ کو عید ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی مہینوں کے آغاز اور چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے