English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاق نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہیں لیا: ایم کیو ایم

القمر

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔

 ایم کیو ایم کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبر ذرائع ابلاغ کے ذریعے ملی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اس فیصلے سے قبل ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی مشاورت نہیں کی، جبکہ پارٹی جلد اس معاملے پر اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کامران ٹیسوری کو ہٹا کر ان کی جگہ مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے