English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بحریہ کے حصار میں یو اے ای سے2 تیل بردار جہاز کراچی پہنچ گئے

القمر

کراچی: متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرا سے 2 تیل بردار جہاز کراچی پہنچ گئے،کراچی پہنچنے والے تیل بردار جہازوں کے ذریعے ملک کو بڑی مقدار میں ایندھن کی فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرا سے دو جہاز 10 سے12 کروڑ لیٹر تیل لے کر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ جہاز پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تھے جنہیں سمندر میں حفاظتی انتظامات کے تحت منتقل کیا گیا۔ منتقلی کے دوران جہازوں کو پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں کراچی لایا گیا۔

پی این ایس سی حکام کے مطابق فجیرا میں حالیہ حملوں کے بعد جہازوں کی محفوظ منتقلی کے لیے سخت حفاظتی اقدامات ضروری تھے، اسی وجہ سے بحریہ کی نگرانی میں یہ کارروائی انجام دی گئی۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور نے جہازوں کی محفوظ منتقلی پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خلیج فارس میں پھنسے دو دیگر جہازوں کو نکالنے کے لیے وزارتِ خارجہ کے ذریعے ایران سے رابطہ کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے