ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران جنگ میں ہرگز شامل نہیں ہونگے، کینیڈین وزیراعظم کا دوٹوک اعلان

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا ایران کے خلاف جاری جنگ میں کبھی حصہ نہیں لے گا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے کینیڈا کسی بھی فوجی کارروائی کا ہرگز حصہ نہیں بنے گا۔

مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد ایرانی جوہری پروگرام کو محدود کرنا اور دہشتگردی کی مبینہ برآمد کو روکنا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم کے مطابق عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے کے لیے جی سیون ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ مؤقف تلاش کیا جائے گا تاکہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں سفارتی کوششیں اور مذاکرات ہی خطے میں امن قائم کرنے کا مؤثر راستہ ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں