English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی صدرکمزورشخص ہے، نیتن یاہو وزیراعظم نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود بھی نہ ہوتا: ٹرمپ

القمر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کو کمزور شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بنیامین نیتن یاہو وزیر اعظم نہ ہوتے تو شاید آج اسرائیل کا وجود بھی نہ ہوتا۔

اسرائیلی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی صدر ہرزوگ کمزور اور غیر مؤثر ہیں اور وہ معافی کے اختیار کو نیتن یاہو کے خلاف استعمال کرنے کے لیے دباؤ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ہرزوگ نے نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار کیا ہے۔

ٹرمپ نے نیتن یاہو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ وزیر اعظم نہ ہوتے تو ممکن ہے اسرائیل آج موجود ہی نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر نیتن یاہو کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی اور رہنما وہ کامیابیاں حاصل کر سکتا تھا جو انہوں نے اور نیتن یاہو نے مل کر حاصل کی ہیں، تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ ان کے خیال میں ایسا ممکن نہیں۔

ایران کے ساتھ جاری جنگ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے دیگر ممالک بھی اس میں کردار ادا کریں، خاص طور پر آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے معاملے میں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک اپنا تیل اسی راستے سے حاصل کرتے ہیں جبکہ امریکا کو اس آبنائے سے براہ راست فائدہ نہیں ہوتا، اس لیے ان ممالک کو بھی اس ذمہ داری میں حصہ لینا چاہیے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے