English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشرق وسطیٰ میں جنگ: ایران سے مزید 237پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

القمر

کوئٹہ: مشرق وسطیٰ میں جنگ کے دوران ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ17ویں روز بھی جاری رہا مزید237 افراد وطن پہنچ گئے۔

ضلعی حکام کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے آج 44 افراد وطن پہنچے ہیں اور 17روز کے دوران مجموعی طور پر 3784 افراد واپس آئے۔جبکہ گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 193 افراد واپس وطن آ چکے ہیں، اب تک مجمو عی طور پر 2068 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

علاوہ ازیں 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اورتفتان بارڈرکے ذریعے مجموعی طور پر 5852 افراد وطن واپس پہنچے، وطن واپس پہنچنے والوں میں زائرین، مزدور، ایرانی طلباء اور بزنس مین شامل ہیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آنے آنے والے تمام افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے