ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستانی ہوابازی پر مہنگائی اور مشکلات میں اضافہ

کراچی: مشرق وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کے اثرات پاکستانی ہوابازی پر نمایاں طور پر ظاہر ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کشیدگی کی وجہ سے کمرشل پروازوں اور تربیتی جہازوں کے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ائیرٹکٹس مہنگے ہونے کے علاوہ پائلٹس بننے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے فلائنگ ٹریننگ کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔

اس صورتحال کی وجہ سے جیٹ اے ون ایندھن کی فی لیٹر قیمت میں 154 روپے اضافہ ہوا جبکہ تربیتی جہازوں کے لیے استعمال ہونے والی ایوی ایشن گیسولین میں فی لیٹر 80 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے نتیجے میں ملکی پروازوں کے کرایے 10 سے 15 ہزار روپے تک جبکہ بین الاقوامی ٹکٹوں میں 30 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک بڑھ گئے ہیں۔

اسکائی ونگز کے چیئرمین عمران خان نے بتایا کہ تربیتی پروازوں کے لیے ایوی ایشن گیسولین کے ذخائر صرف ایک ماہ کے رہ گئے ہیں، اور اگر صورتحال طویل ہوئی تو چھوٹے جہازوں کی پروازیں بھی معطل ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پائلٹس کی فلائنگ ٹریننگ کے اخراجات میں اب 10 لاکھ روپے کا اضافہ ہو چکا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں یہ رقم 20 سے 30 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 17 دنوں میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے کراچی سمیت مختلف ہوائی اڈوں سے خلیجی ممالک اور دیگر ممالک کے لیے 1600 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

اسکائی ونگز ایوی ایشن کے سی ای او عمران اسلم خان نے بتایا کہ چھوٹے ساخت کے تربیتی جہازوں میں استعمال ہونے والا ایوی ایشن گیسولین دنیا میں صرف پانچ مقامات پر پیدا ہوتا ہے اور اسے 16 ہزار، 24 ہزار اور 200 لیٹر کے ڈرمز میں درآمد کیا جاتا ہے، جس کی قیمت میں اضافے سے تربیتی عمل متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو تربیتی جہازوں کی پروازیں مکمل طور پر رک سکتی ہیں اور پائلٹس کی تربیت اور ملکی ہوابازی کی صنعت پر اس کے منفی اثرات دیرپا ثابت ہو سکتے ہیں۔

  • وہاج فاروقی
  • ویب ڈیسک

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں