English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے جارہے ہیں: علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکی صدر کا بیان

القمر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے علی لاریجانی کی شہادت کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اپنے طے شدہ منصوبے سے کہیں آگے بڑھ چکا ہے۔

انہوں نے ایران پر حملے کو درست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کارروائی نہ کی جاتی تو ایران اب تک جوہری ہتھیار تیار کر چکا ہوتا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی فضائیہ اور بحریہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور امریکا اپنی حکمت عملی میں توقع سے زیادہ پیش رفت حاصل کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی امریکا اور اسرائیل کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔

ایرانی حکام نے ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں ان کے بیٹے مرتضیٰ بھی جان سے گئے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق علی لاریجانی کو مشرقی تہران میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے وہاں موجود تھے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے