ڈھاکا/ کوالالمپور/نئی دہلی : بھارت،ملائیشیا، بنگلادیش، انڈونیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتہ کومنائی جائے گی
بھارتی میڈیا کے مطابق رویت ہلال کمیٹی دہلی نے اعلان کیا ہےکہ بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، بھارت میں عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔مسلم علما کونسل نے بھی عیدالفطر 21 مارچ کو ہونےکا اعلان کیا ہے۔
بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عیدالفطر 21 مارچ ہفتہ کو ہوگی۔ جبکہ انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔
اسی طرح ملائیشیا اور اندونیشیا میں بھی شوال المکرم کا چاند نہیں آیا، ان ممالک میں بھی عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
