English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کی طاقت کا غلط اندازہ لگایا گیا، دشمن ناکام رہا، سپریم لیڈر

القمر

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کی طاقت اور عوامی ردعمل کا غلط اندازہ لگایا۔ نئے ایرانی سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دشمن کو توقع تھی کہ چند روزہ حملوں کے بعد ایرانی عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے، یہ تمام اندازے غلط ثابت ہوئے اور قوم نے غیر معمولی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

ایرانی سپریم لیڈرنے کہا کہ دشمن نے یہ بھی سمجھا کہ اعلیٰ قیادت اور بااثر فوجی شخصیات کو نشانہ بنا کر ایرانی عوام میں خوف پیدا کیا جا سکتا ہے مگر اس کے برعکس ایرانی قوم نے مذہبی، نظریاتی، ثقافتی اور سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا، جہاں ایران کے اندر اتحاد مضبوط ہوا، وہیں مخالف قوتوں کی صفوں میں دراڑیں نمایاں ہو رہی ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے خطے کے ممالک کے حوالے سے کہا کہ ایران اپنے برادر ہمسایہ ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کا خواہاں ہے اور مصالحت میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، ترکیے اور عمان پر ہونے والے حالیہ حملوں میں ایران ملوث نہیں بلکہ یہ فالس فلیگ کارروائیاں تھیں اور خبردار کیا کہ اس نوعیت کے حملے دیگر ممالک میں بھی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایرانی قوم کا اتحاد دشمن کو جھکنے پر مجبور کر دے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے