English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 امریکا ایران میں ممکنہ زمینی کارروائی کی ابتدائی منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکی  رپورٹ

القمر

واشنگٹن: امریکا اب ایران میں ممکنہ زمینی فوجی کارروائی کے لیے ابتدائی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کا مقصد برّی فوج کے دستوں کی تعیناتی اور آپریشنل حکمت عملی تیار کرنا بتایا گیا ہے، امریکی فوج کے سینیئر حکام مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں اور پینٹاگون کے اندر باقاعدہ منصوبہ بندی کی درخواستیں بھی دی گئی ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے والے امریکی حکام نے بتایا کہ اگر امریکا ایران میں اپنی فوجیں بھیجتا ہے تو اس دوران ایرانی فوجیوں کو حراست میں لینے، ان سے نمٹنے اور دفاعی کارروائیوں کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ممکنہ آپریشن کے لیے مختلف فوجی اور لاجسٹک امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ فوجی کارروائی میں کسی قسم کی غیر یقینی صورتحال پیدا نہ ہو۔

امریکی محکمہ دفاع نے اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔ اسی طرح United States Central Command نے بھی مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی کارروائیوں اور ممکنہ نقل و حرکت کے حوالے سے کوئی مؤقف ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے۔

ایران پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ اگر امریکا نے اپنی فوجیں ایران میں اتاری تو انجام نہایت سنگین ہوگا اور نہ رکنے والی جنگ شروع ہوجائے گی، جس کا نتیجہ امریکی شکست پر ختم ہوگا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے