ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قطر میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

قطر میں ایک ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

اتوار کے روز قطری وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ معمول کی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی پیش آئی جس کے نتیجے میں وہ ملک کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔

قطری وزارت داخلہ کے مطابق اس حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں تکنیکی خرابی کے علاوہ کسی اور وجہ کے شواہد نہیں ملے، جبکہ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ واقعہ کسی دشمنانہ کارروائی کا نتیجہ نہیں لگتا۔

یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، خصوصاً ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد صورتحال مزید حساس ہو چکی ہے، اور قطر کو بھی ایران کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کا سامنا رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں