English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایکواڈور‘جرائم پیشہ گروہ کا گرفتار سرغنہ کولمبیا منتقل

القمر

کیوٹو: ایکواڈور کے جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ کو مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے کولمبیا منتقل کر دیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق گزشدہ دنوںلوس لوبوس کے سرغنہ اینجل ایسٹیبن ایگیلار کو میکسیکو سٹی کے انٹرنیشنل ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق ملزم جعلی شناخت کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایگیلار لوبو مینور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ 2023ءمیں صدارتی امیدوار فرنانڈو وییاویسینسیو کے قتل کا مرکزی منصوبہ ساز تھا۔ صدارت کے امیدوار کو دارالحکومت کیوٹو میں انتخابی جلسے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ ایگیلار کی گرفتاری کی کارروائی کولمبیا، میکسیکو اور ایکواڈور کی مشترکہ کوشش سے عمل میں آئی، کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اسے بین الاقوامی منظم جرائم کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ مذکورہ حوالے سے ایکواڈور کے وزیر داخلہ جان ریمبرگ نے بھی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کہیں بھی چھپ جائیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں تلاش کر لیں گے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ ایکواڈور حکام کے مطابق ایگیلار پر منشیات اسمگلنگ، بھتا خوری اور قتل سمیت متعدد سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

  • محمد ایوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے