ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں معمولی تکرار پر گولیاں چل گئیں ، 2 افراد ہلاک

پشاور میں معمولی تلخ کلامی خونریز واقعے میں تبدیل ہو گئی ، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر کے گاؤں شیخ محمدی میں پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی تکرار دیکھتے ہی دیکھتے شدید جھگڑے میں بدل گئی اور اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں