English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور: لیڈی ولنگڈن اسپتال میں زچگی آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کا مقابلہ، ویڈیو وائرل

القمر

لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں دو زچگی (سی سیکشن) آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کے درمیان مقابلے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے، جس نے شہریوں اور انتظامیہ میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکٹر طیبہ اور ڈاکٹر عائشہ کی ٹیمیں تھیٹر میں موجود تھیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان تیز ترین آپریشن کرنے کا مقابلہ جاری رہا، جس کا فیصلہ آپریشن کے نگران ڈاکٹر عیسیٰ کریں گے۔ یہ واقعہ اسٹاف نے ویڈیو میں ریکارڈ کیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

صوبائی وزیر صحت نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور سخت کارروائی کا عندیہ دیا۔ اسی سلسلے میں سیکریٹری صحت عظمت محمود نے تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے  کہا کہ اگرچہ ویڈیو پرانی ہو سکتی ہے، ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس اخلاقی و مجرمانہ غفلت پر ایکشن یقینی ہوگا۔

سیکریٹری صحت نے واضح کیا کہ اسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے دوران موبائل فون کا استعمال سختی سے ممنوع ہے۔

شہریوں نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد شدید تحفظات کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مریضوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے