English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدر ٹرمپ کے سعودی ولی عہد سے متعلق نازیبا الفاظ افسوسناک ہیں، علامہ طاہر اشرفی

القمر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں نازیبا الفاظ کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے یہ ریمارکس افسوسناک اور غیر مناسب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد ایک بہادر اور مدبر رہنما ہیں، جو صبر و تحمل رکھتے ہیں اور عالمی سازشوں کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق محمد بن سلمان ایران کے خلاف جنگ کے حامی نہیں بلکہ خطے میں امن کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد پوری مسلم دنیا غم و تشویش کی کیفیت میں ہے۔

علامہ اشرفی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی خطے میں امن کے قیام کے لیے سرگرم ہیں، جبکہ امریکا اور صہیونی لابی اس وجہ سے ان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے کیونکہ یہ ممالک ان کے مفادات کے لیے استعمال نہیں ہو رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی میڈیا اور بعض عالمی رہنماؤں کی خواہش کے باوجود عرب دنیا اس جنگ کا حصہ نہیں بنے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی میں سعودی انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حوالے سے نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کو اندازہ نہیں تھا کہ انہیں ان کی تعریف کرنا پڑے گی، اور وہ سمجھتے تھے کہ ٹرمپ بھی سابق امریکی صدور کی طرح کمزور قیادت کے حامل ہوں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے