English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: حکومت نے 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت معیشت، توانائی و علاقائی صورت حال پر مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرکت کی۔اجلاس میں معاشی، توانائی اور خطے کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور تیل و گیس دباؤ، توانائی لاگت پر قابو پانے پر غور کیا گیا۔

میڈیاذرائع کے مطابق اجلاس میں عوام کے لیے اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے پر بریفنگ دی گئی، مہنگائی کے بوجھ میں کمی کے لیے تمام اقداماتت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عالمی سفارتی روابط پر بریفنگ دی، ترکیہ، سعودی عرب، مصری قیادت سے روابط پر اجلاس کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں بچت اقدامات سے حاصل فنڈز عوامی ریلیف پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جب کہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی حکومت نے اخراجات کم کیے، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی گئی، وزیراعظم نے تیل کی قیمت بڑھانے کی تجاویز بارہا مسترد کردیں۔

علاوہ ازیں عوام کو ایندھن بچت اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی ترغیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے