English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، اسرائیل کی تصدیق

القمر

لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کیے گئے متعدد راکٹ حملوں کے نتیجے میں چار اسرائیلی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں جاری کشیدگی کے دوران حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی دستوں پر متعدد راکٹ حملوں کے نتیجے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد اس جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی اہلکاروں کی مجموعی تعداد دس تک جا پہنچی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے بھی اپنے چار فوجیوں کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جس سے اس جھڑپ کی نوعیت اور سنگینی مزید واضح ہوتی ہے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ فضائی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جو دو مارچ کو حزب اللہ کی جانب سے سرحد پار کارروائی کے بعد شروع کیا گیا تھا۔

لبنان کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 28 فروری سے اب تک جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 1142 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 3690 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ادھر خطے میں کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملوں کا آغاز کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈرز سمیت دو ہزار سے زائد شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

ان حملوں کے ردعمل میں ایران نے امریکا اور اسرائیل کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیل پر براہ راست حملے کیے جبکہ خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر بھی ڈرون اور میزائل کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے