مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کی اپنی مجبوریاں اپنی جگہ، لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شدید لہر پیدا ہو رہی ہے۔
سماجی رابطوں پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے اور سوال یہ ہے کہ عام آدمی اس صورتحال میں کیسے زندگی گزارے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غریب طبقہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے کرتے مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گا، جبکہ متوسط طبقہ بھی خطِ غربت سے نیچے جا سکتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگر ایران پر امریکی اور صیہونی حملے فوری طور پر بند نہ ہوئے تو اس کے اثرات تیسری دنیا کے کروڑوں افراد پر پڑیں گے، جو خوراک کی کمی اور بھوک جیسے مسائل کا سامنا کر سکتے ہیں۔
