امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیٹھ نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیرِ جنگ ایسے فوجی سربراہ کی تعیناتی چاہتے ہیں جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے دفاعی نقطۂ نظر کے مطابق کام کر سکے۔
جنرل رینڈی جارج اس سے قبل سابق وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کے سینئر فوجی معاون بھی رہ چکے ہیں، جبکہ وہ خلیجی جنگ، عراق اور افغانستان کی جنگوں میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
عام طور پر امریکا میں آرمی چیف آف اسٹاف کی مدت چار سال ہوتی ہے، تاہم 2023 میں سینیٹ سے منظوری حاصل کرنے والے جنرل رینڈی جارج کو 2027 تک اس عہدے پر فائز رہنا تھا۔
دوسری جانب وائس چیف آف اسٹاف کرسٹوفر لانیو، جو وزیرِ جنگ کے فوجی معاون بھی رہ چکے ہیں، قائم مقام آرمی چیف آف اسٹاف کے فرائض سنبھالیں گے۔
