English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبر میں سیلابی ریلے نے گاڑی بہا دی، 3 افراد جاں بحق

القمر

خیبر: پاک افغان شاہراہ نیکی خیل کے مقام پر سیلابی ریلے نے ایک گاڑی کو بہا دیا جس کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق رات بھر ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث برساتی نالوں میں شدید طغیانی آ گئی، جس کے نتیجے میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا اور گاڑی ریلے کی زد میں آ گئی۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تیز بارش کے باعث یوسف اڈہ کے علاقے میں ایک شو روم کی چھت گر گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ نصب شدہ شمسی توانائی کے پینل بھی ٹوٹ گئے۔

ادھر ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بالائی حصوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور حادثات کا خطرہ برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے