ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں پٹرول کی قیمت 280 روپے مقرر

کوئٹہ:  ملک بھر میں سب سے سستا پٹرول بلوچستان میں ملنے لگا۔ پٹرول کی قیمت 280 روپے مقرر کر دی گئی ، بلوچستان حکومت نے باضابطہ طور پر صوبے بھر میں ایرانی پٹرول کی قیمت مقرر کر دی۔

 وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں ایرانی پٹرول کی نئی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

 اس فیصلے کا مقصد پٹرول کی قیمتوں میں یکسانیت لانا اور غیر قانونی منافع خوری کا خاتمہ کرنا ہے۔

صوبائی حکومت نے اس حوالے سے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شہری صرف مقررہ سرکاری نرخ یعنی 280 روپے فی لیٹر پر ہی منی پیٹرول پمپوں سے پٹرول خریدیں۔

اگر کسی مقام پر اس سے زائد قیمت وصول کی جائے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی جائے۔

صوبے میں ضلعی انتظامیہ نے منی پیٹرول پمپوں کی سخت نگرانی شروع کر دی ہے اور مقررہ نرخ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں جرمانے اور پمپ سیل کرنا شامل ہے۔

عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کی نشاندہی کریں تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام عوامی مفاد میں اٹھایا گیا ہے تاکہ پٹرول کی فراہمی کو منظم کیا جا سکے اور شہریوں کو بلاجواز مہنگائی سے بچایا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں