English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“اسلام آباد ٹالکس” ایکس پرٹاپ ٹرینڈبن گیا

القمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق وسطیٰ جنگ میں سیزفائر پر دنیا بھر میں پاکستان کے چرچے ہورہے ہیں، سوشل میڈیا ایکس پر بھی اسلام آباد ٹالکس ٹاپ ٹرینڈبن گیا۔

 صارفین تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے تو ماہرین کا کہنا ہے یہ بات انتہائی قابل ستائش ہے کہ دنیامیں امن کے فیصلے اب پاکستان میں ہوں گے۔

ایران جنگ بندی میں مو ¿ثرسفارتکاری اورکامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان عالمی منظرنامے میں مرکزنگاہ ہے۔

سوشل میڈیا ایکس پرصارفین نے پاکستانی حکومت اورعسکری قیادت کی بھرپورپذیرائی کی اور انہیں عالمی امن کاسفیرقراردیا۔

 عالمی رہنماﺅں کی جانب سے بھی ایران جنگ بندی کےلیے پاکستان کے بطورثالث نتیجہ خیزکردارکی بھر پورستائش کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے پاکستان نے امریکا،اسرائیل اور ایران کشیدگی کم کرنے کےلیے بروقت اورموثر اقدامات کیے۔پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے خطےکوبڑی تباہی سے بچا لیا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے