ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضائی آپریشن کی بحالی شروع، خلیجی روٹس پر پروازیں دوبارہ فعال

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے، جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے فضائی حدود کی بندش بھی بتدریج ختم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے بڑے ایئرپورٹس، جن میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی شامل ہے، سے خلیجی ممالک کے لیے پروازوں کی آمد و رفت دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔ مقامی اور غیر ملکی ایئرلائنز نے مکمل بحالی کے لیے نئے فلائٹ شیڈول کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔

لاہور سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، دوحہ، جدہ اور دمام کے لیے مجموعی طور پر 9 پروازیں روانہ ہوئیں، جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 8 پروازیں خلیجی ممالک کی جانب روانہ کی گئیں۔

اسی طرح جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے 18، پشاور سے 6 اور ملتان ایئرپورٹ سے 4 پروازیں بھی مختلف خلیجی مقامات کے لیے روانہ ہوئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کی مکمل بحالی میں ابھی مزید وقت لگ سکتا ہے کیونکہ بعض ممالک نے اپنی فضائی حدود پر جزوی پابندیاں برقرار رکھی ہوئی ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث گزشتہ 40 روز کے دوران پاکستان سے 3 ہزار سے زائد پروازیں متاثر یا منسوخ ہو چکی ہیں، جس سے فضائی آپریشن کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں