اسلام آباد:حکومت نے پٹرول 78 روپے سستا کرنے کی تردید کر دی۔
پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں سے متعلق تردیدی بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم قیمتوں پر کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ، میڈیا سے جعلی خبروں کے پھیلائوسے گریز کی اپیل کی جاتی ہے۔
پٹرولیم قیمتوں سے متعلق خبروں کی تصدیق کے بغیر نشر نہ کیا جائے، عوام کو گمراہ کرنے والی خبروں سے اجتناب برتا جائے، حکومتی اعلامیے کے بغیر قیمتوں میں ردوبدل کی خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔
دوسری جانب امریکا ایران جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیٹرول 55 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے کمی متوقع ظاہر کی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیاجائے گا۔
