English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان عالمی سفارتی سرگرمیوں کامرکز بن چکا، دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں، خواجہ آصف

القمر

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ 25 سال کی مسلسل محنت رنگ لے آئی ہے اور پاکستان اب ہم ایک ایکسکلوژو کلب کا رکن بن چکا ہے، ملک کی سلامتی کو خدا کے فضل سے مضبوط ضمانت حاصل ہوگئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد بہت کم ایسے مواقع آئے ہیں جنہیں تاریخ ساز قرار دیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق پہلا بڑا موقع اُس وقت آیا جب اُس وقت کے وزیرِاعظم نواز شریف نے جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے۔

وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کے ازلی حریف بھارت نے للکارا تو پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کے محافظوں کی صلاحیت اور جرات کو تسلیم کیا۔

خواجہ آصف کے مطابق آج پاکستان عالمی سفارتی سرگرمیوں میں اہم مقام حاصل کر چکا ہے اور امن کے فروغ کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے خطے میں بھائی چارے اور صلح کا پیغام دے رہا ہے اور دنیا کی توجہ اس وقت اسلام آباد پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ترقی اور استحکام کی نئی بلندیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی امن کی کوششوں میں برکت دے اور ملک کو ہمیشہ سرخرو رکھے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے