ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی ایپسٹین سےتعلق کی تردید

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کمسنوں سے جنسی تعلق کے مجرم جیفری ایپسٹین سے  تعلق کی باتوں کو پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایپسٹین کے ساتھ ان کی جعلی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گیا۔

امریکی خاتون اول نے ایپسٹین کی وجہ سے زیادتی کا شکار ہونے والے متاثرین کے لیے کانگریس میں کھلی سماعت کا بھی مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر متاثرہ خاتون کو حلف اٹھا کر گواہی دے کر اپنی کہانی عوام کو بتانے کا موقع ملنا چاہئے۔

میلانیا ٹرمپ نے مطالبہ کیا کہ گواہی کانگریس کے ریکارڈ کا ہمیشہ کے لیے حصہ بنائی جائے کیونکہ اسی صورت سچائی سامنے آسکے گی

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں