English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ملک کے مختلف علاقوں میں 12 سے 17 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی، ایڈوائزری جاری

القمر

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے مختلف علاقوں میں 12 اپریل سے 17 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں اس دوران بارشیں متوقع ہیں، بعض مقامات پر درمیانی سے تیز بارشیں بھی ہو سکتی ہیں، جس سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس نے بارش کے دوران ممکنہ ٹریفک مسائل کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی ہے،بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے اور ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ پھسلن یا اچانک صورتحال میں حادثات سے بچا جا سکے۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ گاڑی کی لائٹس اور وائپرز کو درست حالت میں رکھا جائے، اچانک بریک لگانے سے گریز کیا جائے اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے مکمل پرہیز کیا جائے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل توجہ کے ساتھ ڈرائیونگ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں تاکہ فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے سے درجہ حرارت میں کمی اور موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے، شہریوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے